ابنا: ماسکو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمود رضا سجادی نے اعلان کیا ہے کہ روس اور ایران کے تجارتی معاملات سے ڈالرکو ختم کردیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ روس اور ایران اپنے باہمی معاملات میں دونوں ممالک کی کرنسی سے استفادہ کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ ایران اور روس نے یہ کام بہت پہلے سے شروع کررکھا ہے اور ایرانی تاجر روسی مال خریدنے کے لئے ڈالر کے بجائے روبل سے استفادہ کررہے ہیں۔ .....
/169